ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ایران میں فضا سوگوار ہے۔ جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے اور لاشوں کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ صدر کی ہلاکت پر ایران میں پانچ روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ ایران کے صدر اتوار کو آذربائیجان کی سرحد کے قریب دو ڈیموں کی افتتاحی تقریب کے بعد ہیلی کاپٹر پر تبریز آ رہے تھے کہ اُن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔۔
ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت

5
اتوار کو ہیلی کاپٹر لاپتا ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔

6
پیر کی صبح پہاڑی سلسلے سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا جس کے بعد ایرانی حکام نے صدر اور وزیرِ خارجہ سمیت نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ہلاک شدگان میں ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی شامل ہیں۔

7
حادثے کی جگہ کا تعین ہوتے ہی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی تھیں۔

8
حکام کے مطابق علاقے میں مسلسل بارش، دھند اور سردی کی وجہ سے ریسکیو کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔