امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورۂ بھارت پر 24 فروری کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ امریکی خاتون اوّل ملانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ اس دورے کے حوالے سے بھارت میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
1صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے میں سب زیادہ اہمیت بھارت کے بانی رہنما گاندھی کی احمد آباد میں واقع رہائش گاہ کو دی جا رہی ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے صدر جو شاہراہ استعمال کریں گے اس کی پچھلے کئی دنوں سے صاف ستھرائی اور سجاوٹ جاری ہے۔ سجاوٹ کی غرض سے ایک مقام پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کا خاکہ دیوار پر بنایا گیا ہے۔
2احمد آباد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس گاڑی کو استعمال کریں گے وہ اور دیگر سامان ٹرکوں کے ذریعے پہلے ہی وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔
3صدر کے دورے سے پہلے ہی گاندھی کی رہائش گاہ "گاندھی آشرم" کو گجرات پولیس کے بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
4صدر ٹرمپ کے دورے کو فول پروف بنانے کے لیے سرکاری سطح پر مختلف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔