امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تیاریاں جاری ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو کیپٹل ہل کے سامنے دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ حلف برداری کے دوران کیپٹل ہل کے سامنے ہزاروں افراد موجود ہوں گے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے امریکی دارالحکومت میں 25 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں نیشنل گارڈز بھی شامل ہیں۔
صدر کی حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تیاریاں

1
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔

2
کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

3
ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

4
حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔