رسائی کے لنکس

مختلف ممالک میں ہالووین کی تیاریاں

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہالووین کی تیاریاں جاری ہیں۔ سپر اسٹورز، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں ڈراؤنے کاسٹیومز اور ٹافیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بھوت پریتوں کا یہ تہوار 31 اکتوبر کی رات منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنے گھروں کو ڈراؤنے انداز میں سجاتے ہیں اور خود بھی ڈراؤنے کاسٹیومز پہنتے ہیں۔ ہالووین سے متعلق روایت ہے کہ 31 اکتوبر کی شام خزاں ختم اور سردیوں کا آغاز ہو جاتا ہے، موسموں کی اس تبدیلی کی رات روحیں ان جگہوں پر واپس آتی ہیں جہاں وہ کبھی زندہ انسانوں کی شکل میں رہا کرتی تھیں۔ روحوں کی خوشنودی کے لیے میٹھے پکوان بنا کر تقسیم بھی کیے جاتے تھے۔


XS
SM
MD
LG