بھارتی کشمیر میں فورسز کی مدد کے لیے مقامی افراد کی تربیت
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور بغاوت روکنے کے آپریشنز کے لیے مقامی افراد کو تربیت دینا شروع کر دی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے تیار کیے جانے والے یہ مقامی لوگ پولیس میں نچلے عہدوں پر کام کریں گے اور 'اسپیشل پولیس آفیسرز' کہلائیں گے۔
9
کشمیر بھارت اور پاکستان کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقسیم ہے۔
10
کشمیر کے دونوں حصوں کو الگ کرنے والی لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان دونوں کی افواج موجود ہیں۔
11کشمیر کے سرحدی حصے پر خاردار تاریں، نگرانی کے لیے ٹاورز اور بنکرز موجود ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔
12فروری میں پاکستان اور بھارت نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا اعادہ کیا تھا۔