رسائی کے لنکس

لاہور: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کے رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف پولیس آپریشن بدھ کو بھی جاری ہے۔ توشہ خانہ کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پولیس کے ہمراہ کارروائی میں مصروف ہے۔ کئی گھنٹوں کی کارروائی کے باوجود پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ میں پولیس کے 30 سے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG