خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے ایوبیہ نیشنل پارک میں چار کلومیٹر طویل ’پائپ لائن ٹریک‘ اس کی خوب صورتی کا حصہ ہے۔ برطانوی دورِ حکومت میں 1892 سے 1900 کے درمیان مری سمیت دیگر علاقوں میں تعینات فوجی دستوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے ایک پائپ لائن بچھائی گئی تھی جس پر ایک گزرگاہ بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’پائپ لائن ٹریک‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
قدرتی حسن سے مالامال ایوبیہ کا پائپ لائن ٹریک

9
یہ ٹریک گزشتہ کچھ عرصے سے گلیات آنے والے سیاحوں کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔

10
ایوبیہ اور ڈونگا گلی کے درمیان پیدل سفر کے لیے بھی یہ ٹریک استعمال ہوتا ہے۔

11
راستے میں آنے والے ہر منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا دل چاہتا ہے۔

12
اس ٹریک پر جگہ جگہ ہدایات بھی لگی ہوئی ہیں کہ اس مقام کی صفائی کا خیال رکھا جائے۔