حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین کی مکہ آمد

9
حج انتظامات کی فورسز کے کمانڈر جنرل صالح کے مطابق حاجیوں کے لیے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو کم از کم چھ ماہ جیل بھی ہو سکتی ہے اور اگر اس میں کوئی غیر ملکی ملوث پایا گیا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

10
حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

11
سعودی حکام نے سیاحتی ویزے پر مکہ آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس ویزے پر حج ادا نہیں کر سکتے، خلاف ورزی کی صورت میں انہیں سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

12
عازمین اپنے ہوٹلوں سے حرم کی طرف جا رہے ہیں۔