رسائی کے لنکس

ٹائیٹن آب دوز کا ملبہ برآمد

بحر اوقیانوس میں لاپتا ہونے والی آب دوز ٹائیٹن کا ملبہ اور اس میں موجود پانچ افراد کی ممکنہ باقیات کو سمندر کی تہہ سے نکال کر بدھ کو کینیڈا کے ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی آب دوز ٹائیٹن کے ٹکڑوں اور ممکنہ طور پراس میں موجود افراد کی باقیات کو کینیڈا کے ایک جہاز کے ذریعے جائے حادثہ سے لگ بھگ 400 میل شمال میں سینٹ جائز، نیو فاؤنڈ لینڈ لایا گیا ہے۔ ملنے والے شواہد کے تجزیے اور تحقیقات کے لیے انہیں میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن منتقل کیا جائے گا۔ ٹائٹن نامی آب دوز 18 جون کو بحرِ اوقیانوس میں 3800 میٹر گہرائی میں موجود تاریخی بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبےکو دیکھنے کے لئے سفر پر روانہ ہوئی تھی لیکن سفر کے آغاز کے پونے دو گھنٹے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بعد میں ٹائٹن کے پھٹنے کے باعث اس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


XS
SM
MD
LG