سال 2022 کا آخری سورج ہفتے کو غروب ہوجائے گا۔ اس سال دنیا بھر میں بہت سے واقعات ہوئے جب کہ کئی مشہور شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اس سال دنیا بھر میں کیا کچھ ہوا؟ دیکھیے سال 2022 کی چند بہترین تصاویر کی اس پکچر گیلری میں۔
سال 2022 کی کچھ تصویری جھلکیاں

29
کولمبیا میں اکتوبر میں ہوئے ایک احتجاج میں ایک خاتون پولیس اہلکاروں کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون کے ہمراہ بچہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

30
سال 2022 میں ستمبر میں ایران میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ یہ تصویر اکتوبر میں ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی جس میں ایک خاتون گاڑی کی چھت پر کھڑی احتجاج کر رہی ہیں جب کہ ان کے عقب میں ہزاروں لوگ مہسا امینی کے چالیسویں کے موقع پر ان کے آبائی گھر کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔

31
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس کی تقریب کے موقع پر سابق چینی صدر ہو جن تاؤ کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

32
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے ایک ضلع میں ہالووین کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔