فلپائن میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سمندری طوفان 'رائے' سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔ اس طوفان کے باعث فلپائن کے وسطی اور جنوبی صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 'رائے' کو فلپائن کی تاریخ میں آنے والے تباہ کُن طوفانوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔
فلپائن میں سمندری طوفان 'رائے' کی تباہ کاریاں

9
طوفان 'رائے' کے بعد کا فضائی منظر

10
فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے طوفان سے متاثرہ صوبوں کے لیے دو ارب پیسو (تقریباً چار کروڑ ڈالر) کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

11
فلپائن کی نائب صدر رینی روبریڈو نے کئی متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔