خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں ہفتے کی صبح ایک کار بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ جماعت اھلِ حدیث کی مرکزی مسجد کے دروازے کے قریب ھوا۔
تصاویر: پشاور میں کار بم دھماکہ

1
جس مسجد کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے وہاں کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کا بھی آنا جانا رہتا ہے۔

2
دھماکے کی وجہ سے علاقے کے کالی باڑی بازار میں بہت سی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

3
دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

4
سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے میں وائٹ کرولا گاڑی استعمال ہوئی جس میں 8 سے 10 کلوگرام باردوی مواد نصب کیا گیا تھا۔