رسائی کے لنکس

جاپان: پانڈا کی چین واپسی پر جذباتی مناظر

چین میں حکام نے بتایا ہے کہ جاپان سے پانڈا کا جوڑا سیچوان صوبے کے زولوجیکل گارڈن بحفاظت پہنچ گیا ہے۔ نر ری ری اور مادہ شِن شِن پر مشتمل جوڑا لگ بھگ 13 برس جاپان میں رہا ہے۔ ان دونوں کی عمر چھ برس تھی جب انہیں جاپان میں ٹوکیو کے زولوجیکل گارڈن منتقل کیا گیا تھا۔ ان دونوں کا حالیہ دنوں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے سبب علاج شروع کیا گیا ہے۔ پانڈا کے اس جوڑے کی واپسی سے قبل لگ بھگ دو ہزار افراد ہفتے کو انہیں دیکھنے آئے اور ان کے ساتھ تصاویر لیں۔ کئی افراد اس موقع پر جذباتی بھی نظر آئے۔ اتوار کو اس جوڑے کو چارٹر طیارے سے چین منتقل کیا گیا۔ پانڈا کے اس جوڑے نے جاپان میں 13 برس کے دوران تین بچوں کو جنم دیا جن میں ایک بچہ چین منتقل کیا گیا جب کہ دو بچے ابھی جاپان کے ٹوکیو زولوجیکل گارڈن میں موجود ہیں۔


XS
SM
MD
LG