کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں گزشتہ اتوار نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو ہفتے کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ہلاک شدگان کی نمازِ جنازہ لندن کے اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔
کینیڈا: آہوں اور سسکیوں میں پاکستانی خاندان سپردِ خاک

1
نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

2
میتوں کو کینیڈا کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر نمازِ جنازہ کے مقام پر رکھا گیا تھا۔

3
پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی ہلاکت پر کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔

4
میتوں کو گاڑیوں کے ایک قافلے میں اسلامک سینٹر لایا گیا۔