رسائی کے لنکس

پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو ایک بار پھر شکست دے دی


​راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ (فائل فوٹو)
​راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ (فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک مرتبہ پھر شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز نے ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا کر حاصل کیا۔

جیسن روئے 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ بین کٹنگ 17گیندوں پر 42 اور محمد نواز 25 رنز بناکر ناٹ آؤٴٹ رہے۔ کٹنگ نے چار بلند چھکے لگاکر کامیابی کو ممکن بنایا۔ انھیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل یونائیٹڈ کی جانب سے کولن انگرام نے 40 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے جس میں دو چھکے اور چھ چوکے بھی شامل تھے۔ کپتان شاداب خان نے 39، کولن منرو نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تی۔

جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں کامیابی کے بعد پوائںٹس اسکورننگ ٹیبل پر کوئٹہ کے چار میچز کھیل کر چھ اور اسلام آباد کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بہترین رن ریٹ کے لحاظ سے اسلام آباد دوسرے اور کوئٹہ تیسرے نمبر ہے۔ ملتان سلطانز سرِ فہرست ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز تاحال چھٹی اور سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG