کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار مسلح افراد نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ

5
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے حکام اور فلاحی اداروں کے رضاکار امدادی کاموں کی غرض سے اسٹاک ایکسچینج پہنچے۔

6
پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے زیرِ استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ گاڑی سے فوری طور پر شواہد جمع کرنے کا کام شروع کیا گیا تاکہ تفتیش میں اس کی مدد حاصل کی جا سکے۔

7
سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں میں فائرنگ کے تبادلے کی زد میں گاڑی بھی آئی۔

8
سیکیورٹی حکام نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث چاروں حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔