رسائی کے لنکس

پاکستان میں عام انتخابات: اعداد و شمار


انتخابات سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کیا ہے

پاکستان میں رواں سال عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں نئی حکومت تشکیل پائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان انتخابات سے متعلق بعض اعداد وشمار جاری کیے ہیں جو درج ذیل ہیں:

- قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 272 ہے۔ اسی طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد 577 بنتی ہے۔ ان کا مجموعہ 849 ہے۔

- الیکشن کمیشن کے مطابق 5 مارچ تک ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 8 کروڑ 57 لاکھ 38 ہزار 789 تھی۔

- ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 84 لاکھ 16 ہزار 413 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ 22 ہزار 376 ہے۔

- پنجاب میں مرد اور خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار 641 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 کروڑ 76 لاکھ 24 ہزار 870 اور خواتین ووٹرز 2 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 771 ہیں۔

- یہ ووٹرز صوبے میں قومی اسمبلی کی 148 اور پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں کے لیے اپنے امیدوار منتخب کریں گے۔

- صوبہ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور سندھ اسمبلی کی 130 عام نشستوں کے لیے ایک کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 573 ووٹر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

- سندھ میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز ایک کروڑ 3 لاکھ 35 ہزار 800جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 83 لاکھ 77 ہزار 773 ہیں۔

- خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 11 ہزار ایک ہے۔ ان میں مرد ووٹر 70 لاکھ 49 ہزار 265 جبکہ خواتین ووٹر 52 لاکھ 61 ہزار 736 ہیں۔ یہ ووٹر قومی اسمبلی کی 35 اور صوبائی اسمبلی کی 49 نشستوں کیلئے اپنے نمائندے ایوان میں بھیجیں گے۔

- بلوچستان کے لیے قومی اسمبلی کی 14 اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کی 51 عام نشستوں پر رجسٹرڈ ووٹرز اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں مرد ووٹرز 19 لاکھ 22ہزار 628 جب کہ خواتین ووٹرز 14 لاکھ 22 ہزار 439 ہیں۔

- فاٹا کیلئے قومی اسمبلی میں 12 نشستیں مختص ہیں۔ فاٹا اور قبائلی علاقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ 49 ہزار 331 ہے۔

- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 14ہزار 176 ہے جن میں 3 لاکھ 30 ہزار 177 مرد ہیں۔ یہاں کے ووٹر قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر امیدوار منتخب کریں گے۔
XS
SM
MD
LG