پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران شمار کنندگان گھر گھر پہنچ کر اپنے ٹیبلیٹس میں کوائف کا اندراج کر رہے ہیں۔ یہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ ہے جو 15 مارچ تک جاری رہے گا جب کہ تیسرا مرحلہ 18 مارچ سے یکم اپریل تک ہوگا۔ مردم شماری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ادارۂ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کو حتمی نتائج جاری کرنے کے لیے مزید 30 دن درکار ہوں گے۔ اس سارے عمل پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی جو 2017 کی مردم شماری کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری

9
پاکستان میں اب تک چھ مرتبہ خانہ و مردم شماری ہو چکی ہے۔

10
پہلی مرتبہ 1951میں مردم شماری کی گئی تھی جس کے بعد 1961، 1972، 1981، 1998 اور پھر 2017 میں چھٹی مردم شماری ہوئی۔

11
مردم شماری کا بنیادی مقصد منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔

12
مردم شماری میں جمع کی جانے والی معلومات جنس، عمر، آبادی کی جغرافیہ اور پیشہ ورانہ تقسیم کی نشاندہی کرتی ہے۔