بہاولپور کا شمار برِ صغیر کی تقسیم سے قبل خطے کی متمول اور خوش حال مسلمان ریاستوں میں ہوتا تھا۔ ریاست کی اس سنہری سیاسی اور ثقافتی تاریخ کا عکاس اب یہاں کا عجائب گھر ہے جہاں نواب آف بہاولپور کے زیرِ استعمال تاریخی اشیا رکھی گئی ہیں۔
تصاویر: ریاست بہاولپور کی تاریخ کا عکاس عجائب گھر

1
ملکہ وکٹوریہ کی طرف سے یہ بگھی نواب آف بہالپور کو تحفے میں دی گئی تھی۔

2
اس تاریخی بگھی پر ریاست بہاولپور کی مہر ثبت ہے۔

3
یہ بگھی صادق گڑھ پیلس میں شاہی خاندان کی خواتین کی سواری کے لیے مختص تھی۔ لیکن 1950ء کے بعد اس بگھی کا استعمال نہیں کیا گیا۔

4
لکڑی کے فریم پر مشتمل یہ 'فورڈ' گاڑی نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان عباسی کے زیرِ استعمال گاڑیوں میں شامل تھی۔