رسائی کے لنکس

شعبہ صحت کے لوگوں کی عید پر مصروفیات

شعبہ صحت کے لوگوں کی عید پر مصروفیات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:22 0:00

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں موجود ڈاکٹر آصف کہتے ہیں کہ ان کا پیشہ ایسا ہے کہ جس میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی شامل ہے، اس لیے انھیں عید کا دن کام کرنا ناگوار نہیں گزرتا۔

عید ایک ایسا تہوار ہے کہ جسے ہر کوئی اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ منانا چاہتا ہے۔ ایسے میں جب اکثریت اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو کچھ شعبے ایسے بھی ہیں کہ اس سے وابستہ لوگ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک شعبہ صحت کا ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں موجود ڈاکٹر آصف کہتے ہیں کہ ان کا پیشہ ایسا ہے کہ جس میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی شامل ہے، اس لیے انھیں عید کا دن کام کرنا ناگوار نہیں گزرتا۔

ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ طبی عملہ بھی عید پر مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

دوسروں کی خدمت کرنے والے ان لوگوں کو عید پر کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ان افراد کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بیمار ہو سکتا ہے اور ایسے میں اسپتال سے اس کی توقع یہی ہوتی ہے کہ وہاں ڈاکٹر اور دیگر عملہ موجود ہو اور یہی سوچ انھیں اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں حوصلہ فراہم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG