ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز ’آسکرز‘ میں اس سال غلامی کی زندگی سے متعلق فلم ’12 ائیرز اے سلیو‘ اور خلائی سفر کی فلم ’گریویٹی‘ کو سب سے زیادہ انعامات ملے۔ 86 ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جہاں گریوٹی، امریکن ہسّل اور 12 ایئرز اے سلیو بہترین فلم کے انعام کے لیے مقابلے میں تھیں۔
آسکرز ایوارڈ: 12 ائیر اے سلیو بہترین فلم

9
بہترین اداکار کا ایوارڈ میتھیو میک کونہے کو فلم ’ڈیلس ببائرز کلب‘ میں کردار پر ملا۔

10
گذشتہ کئی برسوں کی نسبت اس سال ’بہترین فلم‘ کی دوڑ میں مقابلہ بہت سخت تھا۔