بیل کی مدد سے کولہو چلا کر تیل نکالنے کا طریقہ صدیوں پرانا ہے جو آج کے جدید دور میں بہت کم نظر آتا ہے۔ لیکن اسلام آباد کے رہائشی 54 سالہ طاہر تنویر معاوضہ کم اور محنت زیادہ ہونے کے باوجود اپنے شوق کے لیے یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تصاویر: کولہو کے ذریعے تیل نکالنے کا قدیم طریقہ

1
بیل کی مدد سے کولہو چلا کر سرسوں سے تیل نکالنے کا طریقہ صدیوں پرانا ہے۔

2
طاہر تنویر گزشتہ 38 برس سے کولہو چلا کر سرسوں کا تیل نکال رہے ہیں۔

3
لکڑی سے تیار کردہ اس پیالہ نما کو گھانی بھی کہا جاتا ہے۔

4
سرسوں کے بیج گھانی کے اندر ڈالے جا رہے ہیں جو اس میں پِس کر تیل کی صورت میں نکلیں گے۔