رسائی کے لنکس

نوروز: مختلف ممالک میں نئے ایرانی سال کا جشن

دنیا بھر کے مختلف حصوں میں موسمِ بہار اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے 'نوروز' کا جشن منایا جاتا ہے۔ نوروز کا تہوار عموماً 19 سے 21 مارچ کے درمیان ہوتا ہے جسے ایران اور فارسی زبان بولنے والے ممالک جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ نوروز ایرانی کیلنڈر کے نئے سال کا پہلا روز ہے جس کا خیرمقدم ایران بھر میں پرمسرت تقریبات کے انعقاد سے کیا جاتا ہے۔ اس تہوار کا آغاز زرتشت مذہب کے پیروکاروں سے ہوا تھا لیکن اب یہ مذہبی تہوار نہیں رہا بلکہ اسے ثقافتی درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فروری 2010 میں نوروز کو عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔ نوروز ایران اور افغانستان کے علاوہ پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG