امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ کو حکام نے ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دے دیا ہے۔ آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ رقبہ اسی ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے جسے امریکہ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث اب تک تین افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزاروں علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔
کیلی فورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے تباہی

5
حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث اب تک تین افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزاروں علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

6
آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔

7
حکام کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کی ہدایات کے باوجود کئی مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا۔

8
ابتدائی تحقیات کے مطابق ڈگزی فائر کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایک درخت ریجنل یوٹیلٹی پسیفک گیس کمپنی کی تار پر گرا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔