امریکہ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ریاست نیویارک متاثر ہے جہاں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح پر کام جاری ہے وہیں نیویارک کی ایک فلاحی تنظیم نے 'سینٹرل پارک' میں ایک عارضی اسپتال قائم کیا ہے۔ اسپتال کے قیام کا مقصد وائرس سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
نیویارک کا 'سینٹرل پارک' اسپتال میں تبدیل

5
عارضی طور پر قائم کیے گئے اس اسپتال میں تمام جدید علاج اور میڈیکل سپلائز موجود ہیں۔

6
اسپتال پہلی نظر میں خیمہ بستی کا تصور پیش کرتا ہے۔ تمام خیمے ایک ہی رنگ کے ہیں جب کہ ان پر فلاحی تنظیم کا نام بھی درج ہے۔

7
مریضوں کی منتقلی کے بعد خیمہ بستی اسپتال میں باقاعدہ طور پر کام شروع کیا جائے گا۔