جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا 95 برس کی عمر میں جمعرات کو جوہانسبرگ میں انتقال کر گئے۔ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کی انفیکشن کے باعث طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔ نیلسن منڈیلا کو محبت اور احترام سے’مدیبا‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے سرکاری طور پر نیلسن منڈیلا کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے عظیم ترین بیٹے سے محروم ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نیلسن منڈیلا کے انتقال پر سوگ، عالمی رہنماؤں کا خراج عقیدت

13
لوگ نیلسن منڈیلا سے متعلق خبروں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

14
دو خواتین ایک دوسرے کو دلاسا دے رہی ہیں۔

15
منڈیلا کے انتقال کے بعد ملک کے عوامی مقامات اور دنیا بھر میں جنوبی افریقی سفارت خانوں میں تعزیتی پیغامات درج کرنے کے لیے کتب رکھ دی گئی ہیں۔

16
منڈیلا کو دسمبر 2012 کے بعد سے تین مرتبہ پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا اور ایسٹر کے موقع پر ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔