امریکہ میں سابق فوجیوں کی یاد میں 31 مئی کو 'میموریل' ڈے منایا گیا۔ سنہ 1868 کی خانہ جنگی کے دوران مئی کے اواخر میں امریکہ میں 'میموریل ڈے' منانے کا آغاز ہوا تھا جس کا مقصد جنگوں میں جان دینے والے امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ یہ دن ہر برس مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے اور اس روز امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ رواں برس میموڑیل ڈے سمیت ہفتہ وار تعطیلات کے دوران اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب ہوئیں جن میں جان کا نذرانہ دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔ اس دوران کیا مناظر تھے دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔۔
امریکہ: میموریل ڈے پر سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش

5
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موٹرسائیکل ریلی میں درجنوں افراد شریک ہوئے۔

6
میموریل ڈے ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔

7
میموریل ڈے کی سالانہ تقریب میں مسلح افواج کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔

8
153 ویں قومی میموریل ڈے پر صدر بائیڈن نے خطاب کیا اور جان کا نذرانہ دینے والوں کو سلیوٹ کیا۔