مشرقِ وسطیٰ میں بدھ کو رمضان کی 27ویں شب عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں طاق راتوں کو 'لیلۃ القدر' کہتے ہیں۔ ان طاق راتوں میں مساجد میں خصوصی اجتماعات منقعد کیے جاتے ہیں، جہاں علما خطاب کرتے ہیں اور عبادات کی جاتی ہیں۔ مکہ میں مسجد الحرام، مدینہ میں مسجدِ نبوی اور یروشلم میں مسجدِ اقصی میں 27ویں شب پر بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ مصر اور کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
مشرقِ وسطیٰ: رمضان کی 27ویں شب پر بڑے اجتماعات

5
مکہ کی مسجد الحرام اور مدینہ کی مسجد نبوی کے بعد یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

6
مسجد اقصیٰ میں رمضان کی 27ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔

7
کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھی مساجد میں خصوصی عبادات کی گئیں۔

8
فلسطینی علاقے غزہ کی سید الہاشم مسجد میں رمضان کی مقدس شب پر اجتماع میں بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی بڑی تعداد میں عبادات میں شریک تھے۔