افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ لگ بھگ 41 افراد لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب سے دارالحکومت کابل کےعلاوہ صوبہ غزنی اور میدان وردک متاثر ہوئے ہیں جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مغربی کابل اور میدان وردک سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ سیلاب میں 250 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
افغانستان: بارش اور سیلاب سے نقصانات

5
اقوامِ متحدہ کے مطابق کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان شاہراہ سیلاب کی وجہ سے بند ہے۔

6
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہ لاپتا افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہیں۔

7
سیلاب میں 250 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

8
امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔