پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لواحقین نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے میتیں بھی سڑک پر رکھی ہوئی ہیں اور شدید سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
کوئٹہ: مقتول کان کنوں کے لواحقین کا دھرنا

1
شیعہ تنظیم 'مجلس وحدتِ مسلمین' بھی دھرنے میں شامل ہو گئی ہے۔

2
'مجلس وحدتِ مسلمین' نے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ میتوں کی تدفین اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل نہیں دیا جاتا۔

3
کوئٹہ میں سخت سردی کے باوجود لواحقین اور ہزارہ کمیونٹی کے لوگ کھلے آسمان تلے دھرنا دیے ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

4
واقعے کے خلاف پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا ہے۔