نیویارک کے 'میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ' میں فیشن کے سب سے بڑے میلے 'میٹ گالا' کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں نامور شخصیات نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے اور ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔ رواں برس 'میٹ گالا' کا تھیم آنجہانی جرمن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔ اس میلے میں امریکی پاپ اسٹار ریانا، گلوکارہ دوجا کیٹ، ریپر لل ناس، کارڈی بی، پریانکا اور نک جونس سمیت عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی۔ میٹ گالا نیویارک شہر کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جو ہر سال مئی کے پہلے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے۔
میٹ گالا 2023 میں ستاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے

13
منفرد گاؤن زیب تن کیے اداکار و گلوکار جیرمی پوپ نے میٹ گالا میں شرکت کی۔

14
معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار کائلی جینر نے بھی میٹ گالا میں شرکت کی۔

15
ہسپانوی اداکارہ پینیلپی کروز ریڈ کارپٹ پر تصویر بنواتے ہوئے۔