پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا دے دیا ہے۔
تحریک لبیک کا فیض آباد میں پھر دھرنا

1
تحریک لبیک پاکستان نے اتوار کو راولپنڈی میں لیاقت باغ کے قریب ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

2
ریلی کے پیشِ نظر اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر کئی جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

3
احتجاج کے پیشِ نظر انتظامیہ نے شہر میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

4
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے جب کہ فرانس سے پاکستان کے سفیر کو بھی واپس بلایا جائے۔