بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے، سونیا گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ہفتے کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔