پاکستان کے صوبے پنجاب کی تحصیل کمالیہ میں اب بھی روایتی طریقے سے گڑ تیار کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی کماد کی فصل تیار ہوتی ہے۔ گنے سے گڑ بنانے کا عمل جوبن پر آ جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں رہنے والوں کا روزگار اب بھی اس صدیوں پرانے طریقے سے جڑا ہوا ہے۔
تصاویر: گڑ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

1
پاکستان کے صوبے پنجاب میں گڑ بنانے کے لیے آج کے جدید دور میں بھی پرانے روایتی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔

2
جیسے ہی کماد کی فصل تیار ہوتی ہے، گنے سے گڑ بنانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

3
پہلے مرحلے میں مشین کے ذریعے گنے سے رس نکالا جاتا ہے۔

4
گنے کا رس نکالنے کے لیے پیٹرول، ڈیزل یا پھر بجلی سے چلنے والی مشین استعمال کی جاتی ہے۔