دنيا کے معروف فلمی آسکر ايوارڈز کی 87 ویں کی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ ’برڈ مین‘ کو ملا جب کہ اسی فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ الیجاندرو گونزالیز ایناریٹو کو دیا گیا۔ فلم نے بہترین اسکرین پلے کے ساتھ مجموعی طور پر چار ایوارڈز حاصل کیے۔
آسکر ايوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

5
امریکہ کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

6
بیسٹ اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ فلم 'بِگ ہیرو سِکس' نے اپنے نام کر لیا جب کہ بیسٹ ڈاکیو منٹری فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ 'سٹیزن فور' نے جیت لیا۔

7
فلم 'اسٹل الائس ' میں بہترین پرفارمنس پر اداکارہ جولیانہ مورے کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

8
اداکار ایڈی ریڈ مین کو فلم 'تھیوری آف ایوری تھنگ' میں بہترین کارکردگی دکھانے پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔