انڈونیشیا کے معروف سیاحتی جزیرے لومبوک پر اتوار کو آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے جب کہ جزیرے پر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تصاویر: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ

5
ایک امدادی اہلکار جزیرہ بالی میں زلزلے سے متاثر ہونے والی عمارت کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔

6
لومبوک کا جزیرہ غیر ملکی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے جہاں زلزلے کے بعد وہاں موجود ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

7
سیاحوں کے انخلا کے باعث لومبوک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کئی ایئر لائنز نے لومبوک سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

8
زلزلے کے بعد متاثرہ افراد نے ایک عارضی شیلٹر میں پناہ لے رکھی ہے۔