کرونا وائرس چین سے شروع ہو کر دنیا کے تقریباََ ہر ممالک تک پھیل چکا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین میں متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ امریکہ، ایران، اسپین، جرمنی، پاکستان، بھارت، سعودی عرب و دیگر ممالک میں اس سے بچنے کے لئے شہر اور دیہات لاک ڈاؤن کیے جا چکے ہیں۔
کرونا کا خوف، دنیا بھر کی شاہراہیں سنسان

13
کراچی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک علاقے ٹاور کی اطرافی سڑکیں ویران ہوگئی ہیں جب کہ عام دنوں میں یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا۔

14
کراچی کی طرح ہی فیشن کے لیے اٹلی کے مشہور شہر میلان کا موٹر وے بھی اب ٹریفک کا منتظر رہتا ہے۔

15
سعودی عرب میں بھی کرونا کے خوف سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں اور لوگوں کو صرف ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔