رسائی کے لنکس

زندگی کے لیے روشنی ضروری تو ہے مگر....


زندگی کے لئے روشنی ضروری تو ہے، مگر!
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:14 0:00

امریکہ کے بڑے شہر عام طور پر رات کے وقت بھی مصنوعی روشنیوں میں نہائے رہتے ہیں۔ لیکن کیا یہ کوئی پریشانی کی بات ہے؟ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بالکل۔

پاکستان کی طرح امریکہ میں بھی اکثر لوگ روشنی کو زندگی اور تحفظ کی علامت سمجھتے ہیں۔۔۔ اور شائد ایسا ہے بھی۔۔۔ لیکن، اگر آپ تاروں بھری رات کا جادو محسوس کرنے، گدگداتی ہوا کا لطف لینے، اور کالے آسمان پر روشن کہکشاؤں کا رقص دیکھنا چاہتے ہیں، تو شائد واشنگٹن ڈی سی اس کے لئے زیادہ مناسب جگہ نہ ہو۔

کہتے ہیں کہ واشنگٹن ڈی سی کی روشنیاں اتنی تیز ہیں کہ آپ اگر خلا میں چلے جائیں تو بھی اس شہر کی روشنیاں صاف دیکھ سکتے ہیں۔ آسمان تک اونچی عمارتوں پر جگمگاتے اشتہارات، تفریحی مقامات اور رہائشی عمارتوں پر جلتی بجھتی مصنوعی روشنیاں، سڑکوں پر جل بجھ کرتی ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیوں کی تیز نیلی روشنی۔۔ امریکہ کے بڑے شہر عام طور پر رات کے وقت بھی مصنوعی روشنیوں میں نہائے رہتے ہیں۔

کیا یہ کوئی پریشانی کی بات ہے؟ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بالکل۔ روشنی کا صحت سے کیا تعلق ہے؟ جاننے کے لئے تابندہ نعیم نے ملاقات کی واشنگٹن کے میڈ سٹار نیشنل ری ہیبلیٹیشن ہاسپٹل کے نیورولوجسٹ، ڈاکٹر مارک سکلوسبرگ سے۔۔۔

وہ کیا کہتے ہیں؟ دیکھئے ہماری وڈیو رپورٹ میں:

زندگی کے لئے روشنی ضروری تو ہے، مگر!
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:14 0:00

XS
SM
MD
LG