موسمِ گرما کے آغاز پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں گجر اور بکروال خانہ بدوشوں کے ہزاروں خاندان اپنے مال مویشیوں سمیت جموں کے میدانی علاقوں سے وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔ وہاں گرمیاں گزارنے کے بعد وہ جموں کے میدانی علاقوں میں لوٹ جاتے ہیں۔ کشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر سے 70 کلو میٹر شمال میں گگن گیر کا پہاڑی سلسلہ ان خانہ بدوشوں کا پسندیدہ مقام ہے، جہاں وہ پتھروں اور لکڑیوں سے بنائی گئی جھونپڑیوں میں قیام کرتے ہیں۔ اور برف باری کے آغاز سے پہلے واپسی کے لیے رخت سفر باندھ لیتے ہیں۔
بھارتی کشمیر میں خانہ بدوشوں کے شب و روز

5
ان عارضی گھروں میں داخل ہونے کے لیے ایک ہی دروازہ رکھا جاتا ہے۔ تاکہ گھر کی نگرانی میں آسانی رہے۔

6
کشمیر کے خانہ بدوش اپنی گرمیاں گگن گیر کے سرسبز و شاداب علاقے میں گزرتے ہیں۔

7
ایک خاتون گھر سے ملحقہ باڑے میں گائے کا دودھ دوہ رہی ہے۔ اکثر خانہ بدوش گزر اوقات کے لیے دودھ اور پینر قریبی آبادیوں میں بیچ دیتے ہیں۔

8
خانہ بدوشوں کے گرمائی گھر کا ایک اندورنی منظر۔ ایک گجر خاتون مٹی کے روایتی چولہے پر کھانا پکانے میں مصروف ہے۔