لبنان کو مسلسل خراب معاشی صورت حال کا سامنا ہے۔ افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کو اکثر بجلی کی طویل بندش سمیت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صورت حال سے پریشان افراد نے حکومت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کیا۔ احتجاج کے دوران پر تشدد مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔
لبنان میں حکومت مخالف احتجاج جاری

1
دارالحکومت بیروت کے مرکز میں مظاہرین نے جمع ہونے کی کوشش کی تاکہ بینکوں اور دیگر بڑے کاروباری مراکز کے سامنے احتجاج کیا جا سکے۔

2
یہ احتجاج ایک ایسے وقت شروع ہوئے جب حکومت کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے استعمال ہونے والے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کرنے والے صارفین پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیاگیا۔

3
حالیہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے سعد الحریری کی حکومت سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

4
ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان میں ہر تیسرا شخص غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔