کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث اندرون لاہور کے گنجان آباد علاقے بھی ویران ہو گئے ہیں۔ اشیائے خور و نوش کے علاوہ تمام دکانیں، بازار اور ریستوران بند ہیں۔ مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والے اندرون شہر کے تاریخی بارہ دروازوں اور ایک موری کے علاقوں میں بڑے کاروباری مراکز قائم ہیں۔ عام دنوں میں یہاں گلیوں میں گاڑی لے جانا ناممکن ہوتا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اب ان گلیوں میں گاڑیاں جا سکتی ہیں۔
اندرونِ لاہور کی گلیوں میں ویرانی کا راج

1
دہلی گیٹ لاہور کا ایک منظر۔

2
اندرون لاہور کے علاقے دہلی دروازے میں قائم تاریخی مسجد وزیر خان جس سے متصل بازار کی تمام دکانیں بند ہیں۔

3
مغلیہ دور میں تعمير کردہ مسجد وزیر خان کا ایک اور منظر۔ کوتوالی بازار میں داخلے کے لیے گزرگاہ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

4
دہلی گیٹ میں واقع مسجد وزیر خان سے متصل گھر اور دکانیں۔