لاہور کا الحمرا آرٹس میوزیم 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ الحمرا آرٹس گیلری کہلاتا تھا جس کی بنیاد 1996 میں رکھی گئی تھی۔ آرٹس میوزیم کے باہر علامہ محمد اقبال کا مسجمہ نصب کیا گیا ہے جب کہ میوزیم کے اندر معین نجمی، خالد اقبال، صوفی تبسم اور نسیم ایچ قاضی کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔ آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے بنائے گئے اِس عجائب گھر میں پاکستان کے نامور آرٹسٹوں کے کام کو نمایاں کیا گیا ہے۔ جن میں صادقین، اینا مولکا احمد، جمی انجینئر، عبدالرحمان چغتائی، مغیث ریاض اور اُستاد اللہ بخش شامل ہیں۔
لاہور کا الحمرا آرٹ میوزیم

5
امپریشن ورک، ایبسٹریکٹ آرٹ، کیلی گرافی، ماڈرن کیلی گرافی اور تھیم بیس کے کام سمیت دیگر تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔

6
نامور آرٹسٹ احمد پرویز، کولن ڈیوڈ، شاکر علی، زبیدہ آغا، اے جے شامذہ سمیت دیگر کے فن کارے بھی آرٹ میوزیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

7
لاہور کے الحمرا آرٹس میوزیم کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل اسے الحمرا آرٹ گیلری کہا جاتا تھا۔

8
آرٹ میوزیم میں کئی نامور شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔