لاہور میں ٹیکسالی دروازے سے شیخوپوریاں بازار میں داخل ہوں تو تاجر کھسے کی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں کے تاجر شرقپور، سانگلہ، کمالیہ، بہاولپور، اوچ شریف، ملتان، حافظ آباد، بصیر پور جیسے شہروں کے کاریگروں سے کھسے خصوصی آرڈر پر بنواتے ہیں۔
صدیوں پرانے کھسوں پر چڑھا نیا رنگ

1
تاجروں کے مطابق بعض لوگ چاندی یا سونے کی تار والا کُھسہ آرڈر پر بنواتے ہیں جس کی قیمت 25 سے 60 ہزار روپے تک ہوتی ہے۔

2
یہاں فروخت ہونے والے کُھسے کی قیمت 600 روپے سے شروع کر ہزاروں روپے تک جاتی ہے۔

3
مقامی دکان داروں کا کہنا ہے کہ سونے یا چاندی کے تاروں والا کھسہ بہاولپور میں نواب خاندان میں استعمال ہوتا رہا ہے۔

4
یہ مارکیٹ وقت کے ساتھ اپنے کام میں تبدیلیاں لائی ہے۔