پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے زیر اہتمام آزادی مارچ جاری ہے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے سرینگر جانا چاہتے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کی جانب آزادی مارچ

1
مارچ کے شرکا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔

2
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے کرفیو سمیت دیگر پابندیاں فوری ہٹائی جائیں۔

3
مارچ کے شرکا نے بھارت میں نظر بند جے کے ایل ایف کے رہنما یاسین ملک کی تصاویر بھی اٹھا رکھی ہیں۔

4
جے کے ایل ایف جموں و کشمیر کے پاکستان یا بھارت سے الحاق کی بجائے مکمل خود مختاری چاہتی ہے۔