سکھوں کے لیے مقدس مقام دربار صاحب کرتار پور میں تعمیر کی گئی راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہو رہا ہے۔ ایک سال کی مدت میں تعمیر ہونے والی اس راہداری کو کھولنے کے لیے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔
کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں

1
کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رکھا تھا

2
بھارت کے ضلع گورداسپور اور پاکستان کے شہر نارووال کے قریب واقع اس راہداری کی تعمیر کے لیے سڑکیں اور دریا پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے

3
سکھ یاتریوں کو بھارت کی سرحد سے گوردوارے کے مقام تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی

4
سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے