کراچی میں اس وقت سکھوں کے صرف تین گردوارے فعال ہیں۔ شہر کے پرانے علاقے رنچھوڑلائن میں قائم 'سکھ سنگت گردوارہ' شہر کا واحد باقاعدی گردوارہ ہے۔ لائٹ ہاوس کے علاقے میں 'شری سوامی نارائن مندر' کے احاطے میں ایک چھوٹا حصہ 'گردوارے' کے طور پر استعمال ہوتا ہے جبکہ منوڑہ کے علاقے میں 'شیو ورون دیو مندر' میں بھی اسی طرز کا ایک اور گردوارہ قائم ہے جہاں ہندوں کے ساتھ ساتھ سکھ بھی اپنی عبادت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ (تحریر و تصاویر: شائستہ جلیل)
کراچی کے گردوارے

1
عبادت کے دوران سکھ مذہبی رہنما سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب پڑھ کر سنارہے ہیں

2
سکھ سنگت گردوارے میں عبادت کے لیے آنے والی سکھ خاتون

3
رتن تلاو گردوارے کی زمین اب 'سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ' کی ملکیت ہے جس پر گورنمنٹ کالج قائم ہے۔ کالج کے پیچھے گردوارے کی کھنڈر نما عمارت اب بھی قائم ہے

4
کراچی میں سکھوں کے کل تین گردوارے فعال ہیں جہاں سکھ افراد عبادت کیلئے آتے ہیں