کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں سنہ 2012 میں ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 255 مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ جمعرات کو اس سانحے کی دوسری برسی تھی۔ اس موقع پر کراچی کی ایک زیر تعمیر عمارت میں بنائی جانے والی ایک دیوار کو سانحے میں مرنے والوں سے موسوم کیا گیا۔ دیوار کی اینٹوں پر فیکٹری میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام تحریر کیے گئے اور ان کے لواحقین نے ہر نام کے ساتھ شمعیں روشن کیں۔ تفتیشی افسران نے دو سال قبل پیش آنے والے اس سانحے کی ایک بڑی وجہ فیکٹری کی عمارت میں آگ سے بچنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا قرار دیا تھا۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوسری برسی

9
سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی یاد میں شمعیں روشن کررہے ہیں

10
ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق غریب گھرانوں اور مزدور طبقے سے تھا