کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی اس گلی سے ملبہ اٹھانے کا کام ہفتے کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے جہاں گزشتہ روز پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ جہاں طیارہ گرا تھا، وہاں ہر جانب تباہی اور ملبہ ہے۔ طیارہ گرنے سے 20 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔