افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو امریکی سفارت خانے کے نزدیک خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی ذمّہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکہ

5
افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 42 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں طبّی امداد دی جا رہی ہے۔

6
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ششدرک کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔

7
طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

8
ہہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور طالبان ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔