جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ مارچ میں شریک افراد نے اسلام آباد میں اپنی پہلی رات ایچ نائن سیکٹر کے گراؤنڈ میں بسر کی۔
آزادی مارچ کے شرکا کی اسلام آباد میں پہلی صبح

1
آزادی مارچ کی آمد سے قبل اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

2
مارچ کے شرکا کے قیام کے لیے پنڈال میں شامیانے لگائے گئے ہیں۔

3
مارچ میں شریک کئی قافلوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناشتے کا انتظام کیا۔

4
ناشتے کے دوران مارچ کے شرکا سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔